قومی
کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات،غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی آگے
کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک پاکستان تحریک انصاف کے56 اور آزاد امیدوار43 کامیاب ہوئے ہیں۔
اس فہرست میں مسلم لیگ ن 37 اور پیپلز پارٹی 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 10، جماعت اسلامی کے 4بی اے پی کے 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔