بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صحت میں بہتری

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہیرو اور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبیعت اب بہت بہتر ہے جنہیں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک تصویر میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ ان کی بیوی اور بیٹی نظر آ رہے ہیں،تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی طبیعت اب سنبھل رہی ہے، حالت پہلے سے بہت بہتر ہے عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

یاد رہے کہ قومی ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی طبعیت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق منگل کو ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 26 اگست کو کے آر ایل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ترجمان کے مطابق طبعیت میں بہتری نہ آنے پر ان کو ملٹری اسپتال میں کووڈ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔تاہم اب اطلاع آئی ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی طبیعت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button