پنجاب میں کورونا پھیلائو،15اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون نافذ
پنجاب کے جن اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے، ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی اور سرگودھا شامل ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 15 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔
صوبائی حکومت نے پنجاب کے 15 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں آج سے 12 ستمبر تک کورونا وائرس سے متعلقہ پابندیاں نافذ رہیں گی۔
پنجاب کے جن اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے، ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی اور سرگودھا شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گوجرانوالہ، رحیم یار خان، گجرات، سیالکوٹ، خوشاب، شیخوپورہ، بہاولپور اور بھکر بھی ہائی رسک اضلاع کی فہرست میں شامل ہیں۔
سیکریٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کے مطابق ہائی رسک اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجےتک جاری رہیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو محفوظ دن کےطور پر منایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دورانیے میں ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوسکے گی۔
سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق ان ڈور شادیوں کی تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور شادی تقریبات 300 افراد کے ساتھ ہوں گی۔