بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

حیدر علی نے سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا،عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے پاکستانی کھلاڑی حیدر علی سے متعلق کہا ہے کہ حیدر علی نے قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدر علی نے سونے کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، حیدر علی نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اس کامیابی پر قوم کو ناز ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے، حیدر علی پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی تھی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔

اشتہار
Back to top button