بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

زیارت میں شہید لیویز اہلکاروں کے ورثا کا دھرنا جاری

بلوچستان  کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں شہید کیےگئے3 لیویز  اہلکاروں کے ورثاء کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔

مانگی میں شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کےلواحقین اور قبائل کاپانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے، ان کا کہنا ہےکہ مطالبات پورے ہونے تک شہدا کی تدفین نہیں کی جائےگی۔

دوسری جانب پشتون قومی جرگہ کے رہنما نواب ایازخان جوگیزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی ہے، دھرنا کمیٹی کے مطابق ملاقات میں ہمارے مطالبات سے متعلق پیش رفت ہوئی ہے،کل دوبارہ اعلیٰ حکام کے ساتھ اجلاس ہوگا۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو مانگی میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین لیویز اہل کار شہید ہوگئے تھے۔

Back to top button