قومی
پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی
سی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ائیر پورٹ کے تمام ممنوعہ علاقوں میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے احاطے میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
سی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ائیر پورٹ کے تمام ممنوعہ علاقوں میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حکم نامے کے مطابق پابندی کا فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پرکیا گیا، ممنوعہ علاقوں میں اسمارٹ فون کا استعمال ائیر پورٹ مینجر کی اجازت سے مشروط ہوگا۔