پشاور میں انڈر 11 اور انڈر 14 کرکٹرز کے ٹرائلز
ٹرائلزمیں پشاور،سوات،دیر ،کوہاٹ،بنوں ،باجوڑ،خیبر اور دیگرقبائلی اضلاع سے بڑی تعدادمیں 11اور 14سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے شرکت کی
خیبرپختونخوا،پنجاب،سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھرمیں گراس روٹس لیول پرکرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے پشاورمیں ٹرائلزلئے گئے،پی سی بی کے کوالیفائڈکوچ عرفان خان اورعزیزاللہ کی نگرانی ہونیوالے ٹرائلزمیں بڑی تعدادمیں انڈر11اورانڈر14کے بچوں نے شرکت کی۔پشاور سپورٹس کمپلیکس میں قائم کینٹ کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ ٹرائلزمیں پشاور،سوات،دیر ،کوہاٹ،بنوں ،باجوڑ،خیبر اور دیگرقبائلی اضلاع سے بڑی تعدادمیں 11اور 14سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے شرکت کی ،پشاور میں منعقدہ ٹرائلزمیں انڈر11اور انڈر14کٹیگریزکی دو،دوٹیموں کاانتخاب کیاجائیگا،جنکے مابین میچزکھیلے جائینگے اوران میچزمیں جن کھلاڑیوں نے بہتر پیش کیااانہی کرکٹرز پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جائیگی۔
اس حوالے پی سی بی کے کوالیفائڈ کوچ عرفان خان نے کہاکہ پشاور اور اسکے ملحقہ قبائلی اضلاع میں کرکٹ کا کافی ٹیلنٹ موجودہے جنمہیں سامنے لانے کیلئے وہ بھر پور کوششیں کررہے ہیں ،حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ اکیڈمی میں زیادہ تر کم عر بچے ہیں جنہیں بہتر اندازمیں کرکٹ کی تربیت دینے میں مصروف رہتے ہیں،اور اسکے علاوہ میری کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی طور پر ان بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم ہوں،اور یہی کوششیں رنگ لے آئی اور انگلینڈ کی طرز پر جونیئرزکھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئے ایک ادارے سے بات ہوئی اور اللہ کے فضل سے ہماری تجویز پر کام کرتے ہوئے ملک بھر میں کم عمر کرکٹرز کے انتخاب کیلئے ٹرائلز کا آغازہوا،اور انشاء اللہ ان بچوں کو مستقبل میں مکمل سپورٹس ملے گی اور انہیں مزید ٹریننگ دیکرغیر ملکی ٹورزپر بھیجاجائے گا۔انشاء اللہ یہی بچے مستقبل کے بڑے سٹارزبنیںگے۔