قومی
آئرلینڈ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا
ریڈلسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان، روس، جنوبی افریقا، بھارت اور بنگلا دیش سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔
آئرلینڈ نے پاکستان سمیت 23 ممالک کو کورونا سے متعلق سفری پابندی کی فہرست سے نکال دیا۔
ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب لازمی ہوٹل قرنطینہ نہیں کرنا ہوگا۔
ریڈلسٹ سے آؤٹ ممالک سے آئے مسافروں کو گھرپر 5 روز قرنطینہ کرنا ہوگا اور مسافرپی سی آر رپورٹ منفی آنے پر قرنطینہ ختم کرسکیں گے۔
آئرش حکومت نے ریڈ لسٹ سے نکالے جانے والے ممالک سے آئے مسافروں کے پاس مکمل ویکسینیشن ہونا لازمی قرار دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ مسافروں کیلئے کورونا صحتیابی اور منفی پی سی آر رپورٹ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔
ریڈلسٹ سے نکلنے والے ممالک میں پاکستان، روس، جنوبی افریقا، بھارت اور بنگلا دیش سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔