پاکستان ایشین اسنوکر اور 6 ریڈ ورلڈ کپ میں حصہ لے گا
محمد آصف اور بابر مسیح ایشین مینز اسنوکر اور 6 ریڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
پاکستان ایشین اسنوکر اور 6 ریڈ ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ محمد آصف، بابر مسیح ملک کی نمائندگی کریں گے، حارث طاہر متبادل ہوں گے، جاوید کریم بحیثیت مندوب اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر جاوید کریم کا کہنا ہے کہ پاکستان 36 ویں ایشین مینز اسنوکر چیمپئن شپ اور آئی بی ایس ایف قطر 6 ریڈ ورلڈ کپ 2021 میں شرکت کرے گا۔ دونوں ایونٹ دوحہ، قطر میں ہوں گے۔
صدر پی بی ایس اے کے مطابق محمد آصف اور بابر مسیح ایشین مینز اسنوکر اور 6 ریڈ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ حارث طاہر متبادل ہوں گے، کھلاڑیوں کا انتخاب ماضی کی پرفارمنس اور کوویڈ 19 ویکسین کے لیے منظور شدہ ضرورت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
جاوید کریم پی بی ایس اے، اے سی بی ایس اور آئی بی ایس ایف سالانہ جنرل باڈی اجلاس میں بحیثیت مندوب شرکت کریں گے جو چیمپئن شپ کے دوران 16 اور 17 ستمبر کو ہوں گے۔