صوبائی وزیر صحت سے بل اینڈ مالینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی امیونائزیشن ٹیم کی ملاقات

لیڈی ہیلتھ ورکرز سرکاری و نجی اور گھروں میں پیداہونے والے ہر بچے کی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدسے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں بل اینڈ مالینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی امیونائزیشن ٹیم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن فرید احمد، پروفیسر جاویدچوہدری،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراحمد،میاں زاہدالرحمن باٹہ اور بل اینڈ مالینڈاگیٹس فاؤنڈیشن سے پروگرام آفیسرخرم بٹ،نیشنل ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹرظریف خان اورٹیکنیکل فوکل پرسن پنجاب ڈاکٹرنعیم مجیدبھی موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور بل اینڈ مالینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے وفدکے درمیان پنجاب میں ای پی آئی پروگرام اورنیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کیلئے اقدامات پرتبادلہ خیال ہوا۔بل اینڈ مالینڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے وفدنے پنجاب میں زیادہ سے زیادہ ای پی آئی کوریج پر محکمہ صحت کی کاوشوں کو سراہااورمستقبل میں مزیدتعاون کی یقین دہانی کروائی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں سرکاری و نجی ہسپتالوں اور گھروں میں پیداہونے والے بچوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔صوبے میں پیداہونے والے بچوں کے صحیح اعدادوشماراکٹھے کئے بغیر صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا ناممکن ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں سرکاری و نجی ہسپتالوں اور گھروں میں پیداہونے والے ہر بچے کی رجسٹریشن ہونی چاہئے۔صوبے میں پیداہونے والے بچوں کے اعدادوشماراکٹھے کرنے کے عمل میں سب سے اہم کردارلیڈی ہیلتھ ورکرزکا ہے۔بچوں کی پیدائش کے بعد حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بناناانتہائی اہم اقدام ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سرکاری و نجی اور گھروں میں پیداہونے والے ہر بچے کی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔پنجاب کے ڈی ایچ کیوز،ٹی ایچ کیوز اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کی 24گھنٹے سروس دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب اور خصوصاً جنوبی پنجاب میں مزید8ہزارلیڈی ہیلتھ ورکرزکی بھرتی کی سمری منطوری کیلئے بھیج دی گئی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے لیبررومزمیں بھی نومولود بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں اوررجسٹریشن کی سہولت دستیاب کی جائے گی۔صوبہ کے ہرسرکاری ہسپتال میں نومولودبچوں کی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کیلئے مخصوص عملہ کی نشاندہی کی جائے گی۔پنجاب کے سرکاری ونجی ہسپتالوں اور گھروں میں پیداہونے والے نومولودبچوں کے اعدادوشماردوبارہ اکٹھے کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ نومولودبچوں کی رجسٹریشن اور ویکسی نیشن کے حوالہ سے بہترکارکردگی کے حامل عملہ کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں ماؤں اور بچوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں

Exit mobile version