قومی
حکومت طالبان حکومت کو تسلیم کرے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وفاقی حکومت سے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو بہت بڑی کامیابی ملی ہے، حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان حکومت کو تسلیم کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے، اب لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد ختم ہو گیاہے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھی اسلامی نظام چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کے پاس انقلاب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ا سے قبل وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نٹ شیل گروپ کی جانب سے منعقدہ ورچوئل افغانستان کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ پاکستان یکطرفہ طور پر طالبان حکومت کو قبول نہیں کرے گا۔