بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

افغان طالبان کو ایک موقع دینا چاہئے، برطانوی آرمی چیف

جنرل نک کارٹر نے کہا کہ  وہ طالبان وفد سے ملاقات کرنے والے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے بھی رابطے میں ہوں

برطانوی آرمی چیف کا کہنا ہےکہ اس بار طالبان کا رویہ کچھ مختلف ہوسکتا ہے لہٰذا انہیں موقع دینا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج کے سربراہ جنرل نک کارٹر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں حکومت بنانے کے لیے طالبان کو ایک موقع دینا چاہیے، ہوسکتا ہےکہ طالبان اس مرتبہ ایک مناسب انداز میں سامنے آئیں۔

جنرل نک کارٹر نے کہا کہ  وہ طالبان وفد سے ملاقات کرنے والے سابق افغان صدر حامد کرزئی سے بھی رابطے میں ہیں۔

برطانوی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں صبر کا مظاہرہ کرنا ہے، ہمیں اپنے اعصاب قابو میں رکھنا ہیں اور طالبان کو حکومت سازی کے لیے ایک موقع دینا ہے، ہمیں طالبان کو اپنی حکومتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 90 کی دہائی کے طالبان یاد ہیں مگر ممکن ہےکہ یہ ان سے مختلف ہوں۔

دوسری جانب برطانوی آرمی چیف کے بیان پر برطانیہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جہاں قانون ساز، صحافی اور دیگر افراد کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے اور آرمی چیف کے اندازے کو غلط قرار دیا جارہا ہے۔

اشتہار
Back to top button