کھیل
ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی،بابر اعظم 8ویں پوزیشن پر آگئے
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بیٹسمینوں کی فہرست میں بابر اعظم دو درجہ ترقی پا کر دسویں سے آٹھویں نمبر پر آگئے۔
نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، انگلینڈ کے جوروٹ دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
چار درجے ترقی کے بعد فہیم اشرف 48 ویں اور فواد عالم 55 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹاپ ٹین بولرز اور آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔