بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

برطانیہ خواتین افغان مہاجرین کو ترجیح دیگا، ہوم آفس

افغانستان کی صورت حال پرغور کیلئے آج  بدھ کو برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس طلب

برطانیہ نے 20 ہزار افغان مہاجرین کو آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ہوم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ 20 ہزار افغان مہاجرین کو برطانیہ میں آباد کیا جائے گا جس کے تحت پہلے سال 5 ہزار افغان مہاجرین برطانیہ میں آباد ہونے کے اہل ہوں گے۔

ہوم آفس کا کہنا ہےکہ خواتین، لڑکیوں اور دیگر کو برطانیہ میں آباد ہونے کیلئے ترجیح دی جائے گی۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا بتانا ہےکہ افغانستان کی صورت حال پرغور کیلئے آج  بدھ کو پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جب کہ وزیراعظم بورس جانسن نے افغانستان کے معاملے پر امریکی صدر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button