قومی
کراچی ٹرک سلینڈر دھماکہ دستی بم حملہ قرار،تحقیقات شروع
بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دستی بم کا لیور ملا ہے اور حملے میں روسی ساختہ آر جی-1 دستی بم کا استعمال کیا گیا
کراچی کے علاقے بلدیہ میں ہفتے کی رات ٹرک پر دستی بم حملے میں چھ خواتین اور چار بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ یہ ایک دہشت گردی کی کارروائی ہے۔
سینئر افسر نے انکشاف کیا کہ ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک دستی بم حملہ ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو دستی بم کا لیور ملا ہے اور حملے میں روسی ساختہ آر جی-1 دستی بم کا استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم واقعے کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں کہ دھماکے میں ملوث افراد کا تعلق کسی فرقہ ورانہ یا انتہا پسند گروپ سے تو نہیں جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور مقامی پولیس مل کر تحقیقات کررہے ہیں۔