بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ترکی میں سیلابی ریلے میں مکانات تباہ،27افراد جاں بحق

 حکومتی بیان کے مطابق سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ترک صدر سیلاب سے متاثرہ ضلع کاستامونو کی تحصیل بوزکرت پہنچ گئے۔ 

ترکی کے شمالی علاقوں میں سیلاب سے27 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہوئے۔

انقرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔ 

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ بحیرہ اسود سے متصل ترک اضلاع میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سیلاب سے درجنوں رہائشی علاقے اور دیہات زیر آب آگئے۔

 حکومتی بیان کے مطابق سیلاب سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ ترک صدر سیلاب سے متاثرہ ضلع کاستامونو کی تحصیل بوزکرت پہنچ گئے۔ 

حکومتی اعلامیہ کے مطابق ترک صدر دورے کے دوران امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ حکومت سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔

Back to top button