قومی
پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا اعلان
فاسٹ بولر چیمار ہولڈر اور مڈل آرڈر بیٹسمین شمارا بروکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دو تجربہ کار کھلاڑی ڈیرن براوو اور شینن گیبریل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں
ویسٹ انڈیز کے سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے سترہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ پہلا ٹیسٹ کنگسٹن میں جمعرات سے شروع ہوگا۔ فاسٹ بولر چیمار ہولڈر اور مڈل آرڈر بیٹسمین شمارا بروکس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دو تجربہ کار کھلاڑی ڈیرن براوو اور شینن گیبریل ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
کریگ براتھویٹ کپتان اور جرمین بلیک ووڈ نائب کپتان ہوں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں این کروما بونر، روسٹن چیز، جیسن ہولڈر، شائی ہوپ، جوشوا ڈی سلوا، راکھیم کورنوال، چیمار ہولڈر ، شمارا بروکس، جاہمر ہیملٹن، الزاری جوزف، کائل مائرز، کیرون پاول، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومل وارکن شامل ہیں۔