قومی
جشن آزادی، پی آئی اے کی مسافروں کیلئے خوشخبری
مسافروں کے لئے جشن آزادی کے موقع پر تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی ہے
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے جشن آزادی کی خوشی میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت مسافروں کے لئے جشن آزادی کے موقع پر تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی خصوصی ڈسکاؤنٹ کی یہ پیشکش 14 سے 16 اگست تک سفر کرنے پر محدود رہے گی ، جس کے لیے ٹکٹس اب فوری فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔