بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے، پینٹاگون

پاکستان اور پاکستانی عوام بھی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے، افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو ایسے اقدامات نہیں کرنا چاہئیں جس سےصورتحال بگڑے،جان کربی

ترجمان پینٹاگون جان کربی کا کہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پربات چیت جاری ہے۔

جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام بھی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے، افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو ایسے اقدامات نہیں کرنا چاہئیں جس سےصورتحال بگڑے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی حمایت کرتے رہیں گے، افغان فضائیہ کی مدد کے لیے جب اور جہاں ممکن ہوا حملے کریں گے۔ 

جان کربی نے مزیدکہا کہ پاکستان کےساتھ پاک افغان سرحد پرشدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں پربات چیت جاری ہے، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی عدم استحکام اور عدم تحفظ کا سبب ہیں، ان کا خاتمہ مشترکہ سوچ ہے۔

Back to top button