بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آ گیا

یوم عاشور 19 اگست کو ہوگا

یکم محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آ گیا ہے۔ یکم محرم بروز منگل 10 اگست 2021ء کو ہوگی۔

یوم عاشور 19 اگست بروز جمعرات ہوگا۔

محرم الحرام 1443ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پیر کو کوئٹہ میں منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز پر منعقد ہوئے۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل اور سپارکو کے نمائندے بھی موجود رہے۔

خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیر کی شام کو محرم الحرام 1443ھ کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات کی پیشگوئی کی تھی۔

مزید پڑھیے  عید الاضحیٰ 27 جون کو ہوگی، ماہر فلکیات
Back to top button