بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کرلیا

کراچی کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی مقامی عدالت نے فرد جرم میں قتل بالسبب اور زیادتی کی دفعات بھی شامل کی ہیں جب کہ استغاثہ کی درخواست پر شواہد چھپانے کی دفعات بھی فرد جرم میں ہیں۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی تو ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان اور تفتیشی افسر کو 4 ستمبر کو طلب کرلیا۔

اشتہار
Back to top button