بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسیچنج،100 انڈیکس میں 150 پوائنٹس کی کمی

آج 39 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 150 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 479 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 321 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی کم ترین سطح 47 ہزار 431 رہی۔ بازار میں آج 39 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 13 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 23 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 344 ارب روپے ہے۔

Back to top button