بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

پی ٹی آئی کے چوہدری انوار الحق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی منتخب

ڈپٹی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے چوہدری ریاض نے بھی 32 ووٹ حاصل کیے اور اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں نو منتخب اراکین میں سے 49 ارکان نے حلف اٹھایا جبکہ 3 ارکان مسلم کانفرنس کے قائد سردارعتیق احمد خان، پیپلز پارٹی کے رہنما جاوید اقبال بڈھانوی اور چوہدری یاسین ایوان میں موجود نہیں تھے۔

تحریک انصاف نے نئے اسپیکر کیلئے انوارالحق اورڈپٹی اسپیکر کیلئے ریاض گجر کو جبکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے مشترکہ اسپیکر کے امیدوار پی پی کے فیصل ممتاز راٹھور اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کی امیدوا ر نثاراں عباسی کو نامزد کیا تھا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے چوہدری انوارالحق 32ووٹ لیکر اسپیکر منتخب ہوگئےاور اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

ڈپٹی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی کے چوہدری ریاض نے بھی 32 ووٹ حاصل کیے اور اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔

اسپیکر کے امیدوار پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور اورڈپٹی اسپیکر کی امیدوار مسلم لیگ ن کی نثاراں عباسی کو 15، 15ووٹ ملے۔

اشتہار
Back to top button