بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی،مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہو گی

مخصوص نشستوں پرانتخابات مکمل ہونے کے بعد 53 کا ایوان مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن کاکام ختم ہوجائے گا۔

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی پانچ مخصوص نشستوں پر امیدوراوں کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد علماء ومشائخ، ٹیکنوکریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشست پر پولنگ آج ہوگی۔

آج ہونے والےانتخابات میں علما و مشائخ، ٹیکنو کریٹ اور سمندر پار کشمیریوں کی ایک ایک نشست پر پی ٹی آئی کی کامیابی کا امکان ہے, اس وقت ایوان میں پی ٹی آئی 29 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر، پیپلز پارٹی 11 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ مسلم لیگ (ن) 7 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

تین مزید نشستوں پر کامیابی کی بعد پی ٹی 32 نشستوں کی بھاری اکثریت حاصل کرکےحکومت سازی کرنےجارہی ہے۔

مخصوص نشستوں پرانتخابات مکمل ہونے کے بعد 53 کا ایوان مکمل ہوتے ہی الیکشن کمیشن کاکام ختم ہوجائے گا۔

اراکین کی حلف برداری کے بعد اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب اور پھر قائد ایوان کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button