بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نور مقدم قتل سے سب کو ایک صدمہ لگا، وزیراعظم عمران خان

کیس میں کوئی طاقتور سے بھی طاقتور ہو تو اسے سزا ضرور ملے گی

عوام سے براہ راست گفتگو کے دوران شہری نے وزیراعظم سے نور مقدم قتل کیس پر سوال پوچھ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوامی مسائل سننے کے لیے کی جانے والی براست گفتگو میں ایک شہری نے ان سے نور مقدم قتل کیس سے متعلق سوال کیا ، جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نورمقدم کیس کو پہلے دن سے خود دیکھ رہا ہوں ، نورمقدم کیس کی تمام تفصیلات لی ہیں ، نورمقدم کا قاتل کسی طور پر بچے گا نہیں ، کیوں کہ اس کیس سے سب کو ایک صدمہ لگا ہے ، کیس میں کوئی طاقتور سے بھی طاقتور ہو تو اسے سزا ضرور ملے گی۔

اشتہار
Back to top button