پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 62 افراد انتقال کر گئے اور 5026 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56 ہزار 965 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5026 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 62 افراد انتقال کر گئے۔
پاکستان میں آخری بار 5 ہزار سے زائد کورونا کیسز 29 اپریل کو دیکھے گئے تھے، 29 اپریل کو ملک میں 5119 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ 131 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.82 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار 422 ہو گئی اور مجموعی کیسز 10 لاکھ 34 ہزار 837 تک جاپہنچے ہیں۔