قومی
منشیات برآمد ہونے کے کیس میں رانا ثناء اللّٰہ پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو لاہور کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
لاہور کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں 15 کلو منشیات برآمد ہونے کے کیس میں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ پر آج فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔
اس سے قبل 15 کلو منشیات برآمد ہونے کے کیس میں مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ کو لاہور کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے کیس کی سماعت کی۔
رانا ثناء اللّٰہ سمیت 3 ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
رانا ثناء اللّٰہ کے شریک ملزم اکرم کی عدم حاضری کے باعث آج عدالت میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
عدالت نے رانا ثناء اللّٰہ کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 11 ستمبر کو طلب کر لیا۔