قومی
بین سٹوکس ہر طرح کی کرکٹ سے غیر معینہ مدت کیلئے دستبردار
میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔بین سٹوکس
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر بین سٹوکس غیرمعینہ مدت کے لئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
بین سٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین اسٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے۔