بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم عمران نے سعودی ولی عہد کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

پاکستان اور سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبہ بندیوں پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں،وزیراعظم ہائوس

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو “مڈل ایسٹ گرین سمٹ” میں شرکت کی دعوت دی ہے جسے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔جمعے کو وزیراعظم آفس کیجانب جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی جانب سے “مڈل ایسٹ انیشیٹو‘ کے موضع پر کانفرس میں شرکت کی دعوت دی جو اکتوبر 2021 کو سعودی عرب میں منعقد ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی جانب سے بھیجی جانے والی دعوت قبول کر لی ہے۔وزیراعظم آفس کے بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے منصوبہ بندیوں پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

سمٹ رواں سال اکتوبر میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہو گی، پاکستان بلین ٹری سونامی منصوبے کی طرز پر سعودی عرب کو تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔

Back to top button