کھیل
ٹوکیو اولمپکس، ماحور دوسرا میچ بھی ہار کر میڈل دوڑ سے باہر
انگلینڈ کی کرسٹی گلمور نے ماحور شہزاد کو باآسانی 14-21 اور 14-21 سے شکست دی
ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد اپنا دوسرا گروپ میچ ہارنے کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں ۔ انگلینڈ کی کرسٹی گلمور نے ماحور شہزاد کو باآسانی 14-21 اور 14-21 سے شکست دی ۔ اس سے قبل خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو جاپان کی ایکانی یاماگوچی نے 3-21 اور 8-21 سے آؤٹ کلاس کر دیا تھا۔