بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

افغان مشیر سلامتی سے نواز شریف کی ملاقات، مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا

سب سے بات کرنا، نقطہ نظر سُننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارت کاری کا بنیادی جُز ہے،مریم نواز

لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے افغان سلامتی امورکے مشیر حمد اللہ محب اور وزیرمملکت برائے امن سید سعادت نادری کی ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پُرامن وجود نوازشریف کےنظریے کی بنیاد ہے، سب سے بات کرنا، نقطہ نظر سُننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارت کاری کا بنیادی جُز ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ اس حکومت کوکچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ پر مکمل ناکام ہے۔

خیال رہےکہ لندن میں نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی ہے۔

افغان قومی سلامتی کونسل کے مطابق افغان وزیر مملکت سید سعادت نادری نے نوازشریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Back to top button