فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم میں دو تبدیلیاں

حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور اعظم خان کی جگہ عثمان قادر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں

تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ، عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں ۔ حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور اعظم خان کی جگہ عثمان قادر ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ نے جیتا تھا۔ اس سے قبل تین میچز کی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ نے وائٹ واش کیا تھا۔

Exit mobile version