بین الاقوامی
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے دو ہلاک
زخمی ہونے والے 4 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو میں پیش آیا ہے جس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق زخمی ہونے والے 4 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ فائرنگ سے قبل دو گروہوں کے مابین تکرار ہوئی تھی، جائے وقوعہ سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔