![](/wp-content/uploads/2021/07/l_243324_054549_updates.jpg)
قومی
ممتاز بھٹو کی رحلت پر وزیراعظم عمران کا اظہار تعزیت
ار ممتاز علی بھٹو کی رحلت کی اطلاع پا کر افسردہ ہوں ، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سینئر سیاستدان اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سردار ممتاز علی بھٹو کی رحلت کی اطلاع پا کر افسردہ ہوں ، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔