کھیل
پاکستانی اتھلیٹکس کا دستہ ٹوکیو پہنچ گیا
ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور نجمہ پروین، بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد ، جوڈو میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ جاپان پہنچ گیا ہے۔ اولمپکس کے 6 کھیلوں میں پاکستان کے 10 ایتھلیٹس شرکت کریں گے ۔
ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم اور نجمہ پروین، بیڈمنٹن میں ماحور شہزاد ، جوڈو میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
گلفام جوزف، خلیل اختر اور غلام مصطفیٰ بشیر پر مشتمل 3 رکنی شوٹنگ ٹیم 2مختلف ایونٹس میں حصہ لے گی ۔اس کے علاوہ بسمہ خان اور حسیب طارق سوئمنگ ، طلحہ طالب ویٹ لیفٹنگ میں ملک کی نمائندگی کریں گے ۔
واضح رہے جیولن تھرو میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم 21 جولائی اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب 22 جولائی کو ٹوکیو روانہ ہوں گے ۔ اولمپکس کا باقاعدہ آغاز 23 جولائی سے ہوگا۔