بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمر اکمل نے اپنے اوپر حملہ کرنے والے ملزمان کو معاف کردیا

وکیل عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی مخالفت نہیں کریں گے

قومی کرکٹر عمر اکمل نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کر لیا، جج پر عدم اعتماد کی دائر درخواست بھی واپس لے لی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں عمر اکمل پر حملہ کرنے کے کیس میں تازہ ترین پیش رفت کے مطابق کرکٹر نے حملہ کرنے والے تمام ملزمان کو معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر وکیل عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی درخواست ضمانتوں کی مخالفت نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ عمر اکمل پر حملہ کیس میں ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس بی نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

عمر اکمل نے ضمانتوں کی سماعت کرنے والے جوڈیشل مجسٹریٹ پر عدم اعتماد کا بھی اظہار کیا ہوا تھا۔

اشتہار
Back to top button