بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری دیدی

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید 90 روز توسیع

:تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی دے گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی۔ وفاقی کابینہ میں ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد ٹی ایل پی پر پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی منظوری دی گئی۔ ٹی ایل پی قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی۔قبل ازیں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید 90 روز توسیع کی گئی۔ اس سلسلے میں لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔

، جس میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے نظر بندی میں توسیع کا فیصلہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی درخواست پر کیا جس کا مقصد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

اشتہار
Back to top button