بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی چینی سفیر سے ملاقات،علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

آرمی چیف نے کورونا کی صورتحال میں چین کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کورونا کی صورتحال میں چین کی غیر متزلزل حمایت کا شکریہ ادا کیا جبکہ چین کے سفیر نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور پاک چین سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دوسری جانب قطر کے وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے نے بھی آرمی چیف سے ملاقات کی اور افغان صورتحال میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button