کھیل
انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے مکمل نئی ٹیم کا اعلان
اعلان کردہ اسکواڈ میں بین اسٹوکس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جیک بال، ڈینی برکس، زیک کرولی، بریڈن کارس، بین ڈکیٹ ، لیوس گریگری شامل
پاک انگلینڈ ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ اسکواڈ کے 7 ارکان کے کورونا کے شکار ہونے کے باعث انگلینڈ بورڈ نے نئی ٹیم کا اعلان کردیا ہے
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوئی ٹیم پوری تبدیل ہوئی ہے۔انگلش بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں بین اسٹوکس کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں جیک بال، ڈینی برکس، زیک کرولی، بریڈن کارس، بین ڈکیٹ ، لیوس گریگری شامل ہیں۔
جمعرات سے پاکستان کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کیلئے انگلش ٹیم میں ٹام ہیلم ، ول جیکس، ڈین لورینس ، ثاقب محمود نے بھی جگہ بنا لی ہے۔ان کے علاوہ ڈیوڈ ملان، کریگ اورڈن، میٹ پارکنسن، ڈیوڈ پائن، فل سالٹ، جیمز ونس بھی انگلینڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔اس سے قبل غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ بین اسٹوکس عرصے بعد بطور کپتان ٹیم میں واپس آئیں گے