پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے مطابق تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی

ملک کے تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ایجوکیشن کے مطابق تمام وفاقی تعلیمی اداروں میں18 جولائی سے یکم اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔

خیال رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ سندھ میں فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ یکم جولائی سے یکم اگست تک اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

دوسری جانب کے پی کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور مدارس یکم جولائی سے 11 جولائی تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version