قومی
اللہ کرے پارلیمنٹ چلے، سید خورشید شاہ
نجومی نہیں ہوں کہ بتا سکوں حکومت کب تک چلے گی، حکومت اپنی مدت پوری کرنی چاہئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ آنا اچھا لگ رہا ہے، اللّٰہ کرے پارلیمنٹ چلے۔یہ بات خورشید شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس دوران صحافی نے خورشید شاہ سے سوال کیا کہ عمران خان کا مستقبل کیا ہے؟جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ میں کوئی نجومی تو نہیں ہوں، تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔
سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اب کون ہے جو آگے آئے گا اور ان کا تین سال کا کیچڑ اٹھائے گا۔