بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایف آئی اے میں حمزہ شہباز کی دوبارہ طلبی

حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے سوالنامہ جاری کیا تھا اور ایف آئی اے لاہور نے حمزہ شہباز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو 30 جون کو دوبارہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور شوگر کیس کے سلسلے میں انکوائری جاری ہے۔

حمزہ شہباز 24 جون کو بھی ایف آئی اے لاہور میں پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے اپنے خلاف الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے سوالنامہ جاری کیا تھا اور ایف آئی اے لاہور نے حمزہ شہباز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Back to top button