ویکسی نیشن سٹنرل پر بدنظمی،شہریوں نے مرکزی دروازہ توڑ ڈالا
بدنظمی کے دوران دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے
اسلام آباد میں ایف نائن پارک کے ویکسی نیشن سینٹر میں بدنظمی پیدا ہوگئی جس کے باعث شہری سینٹر کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر گھس گئے۔
رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد ایف نائن پارک ویکسی نیشن سینٹر پہنچ گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود شہریوں کا رش بڑھ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد ویکسی نیشن کرانے کے لیے انتظار کررہی تھی کہ اس دوران سینٹر پر بدنظمی پیدا ہوگئی۔
ویکسی نیشن سینٹر پر بدنظمی کے دوران شہریوں نے سینٹر کا مرکزی دورازہ بھی توڑ ڈالا اور اندر گھس گئے جب کہ اس دوران دروازے کا شیشہ ٹوٹنے سے 2 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے جس کے بعد ایف نائن پارک کا مرکزی داخلی دروازہ بند کردیا گیا۔
ضلعی ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ضعیم ضیاء کا کہنا ہےکہ بیرون ملک جانے والوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری تھا اور دوسرے شہروں سے آنے والوں کے باعث رش اچانک بڑھ گیا لیکن ایس او پیز کے تحت سب کو ایک ساتھ اندر نہیں آنے دیا جاسکتا، منع کرنے پر شہری مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ ماس ویکسی نیشن سینٹر میں ایسٹرا زینیکا اور فائزر لگائی جا رہی ہے۔