قومی
کوہاٹ کے عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ،قاتل کو سزائے موت
رم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت سنا دی گئی جب کہ عدالت نے 2 ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا
صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں رشتے سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو قتل کرنے والے مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت نے میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور اشفاق تاج نے قتل کیس کا مختصر فیصلہ سنایا ، جس میں مرکزی مجرم مجاہد اللہ آفریدی کو سزائے موت سنا دی گئی جب کہ عدالت نے 2 ملزمان صدیق اللہ اور شاہ زیب کو بری کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو شادی سے انکار پر 2018 میں کوہاٹ میں قتل کیا گیا ، عاصمہ رانی نے مرنے سے پہلے ویڈیو بیان میں مجاہد اللہ آفریدی کا نام لیا ، جس پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنادی ، پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر کیس کو کوہاٹ سے پشاور منتقل کیا گیا۔