بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس،سزائوں کیخلاف نواز شریف کی اپیلیں خارج،سزا برقرار

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا

اسلام آباد ہائی کورٹ نےایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف سابق وزیراعظم نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں سزا کے خلاف اپیلیں سننے کے قانونی نکتے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

آج عدالت عالیہ نے نوازشریف کی اپیلیں خارج کرنے کا 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف مفرور ہیں اس لیے ان کی درخواستیں خارج کرنےکے سوا کوئی راستہ نہیں، نواز شریف واپس آئیں یا پکڑے جائیں تو اپیل بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button