قومی
وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلی فون رابطہ
عمران خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا
وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ،وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس نے پولیوکیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ عمران خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے مائیکرو سافٹ کے بانی کو کورونا سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اقدامات سے بھی آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا
وزیراعظم نے انسداد پولیو کیلئے بل گیٹس کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور کورونا وبا میں بھی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اس سال 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔