فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال شروع
آٹے کے بحران کا خدشہ ، 24 اور 25 جون کو آٹے کی پسائی روک دی جائے گی
فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال شروع کردی اور آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ اور فلورملز کے درمیان گندم سے نکلنے والے چوکر پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتا ل شروع کردی ،فلو ملز ایسوسی ایشن کے مطاق تین روزہ علامتی ہڑتال کے تحت ملک بھر میں فلورملز گندم کی واشنگ نہیں کریں گی، 24 اور 25 جون کو آٹے کی پسائی روک دی جائے گی، اور اس کے بعد بھی اگر حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تو 30 جون سے ملک بھر کی فلورملزغیر معینہ مدت تک مکمل ہڑتال کریں گی جس میں سہولت بازاروں، اتوار بازاروں سمیت اوپن مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کیا جائے گا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غذائی اشیا پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے اور پاکستان میں اس کے برعکس ٹیکسز میں کٹوتی کی بجائے اضافہ کردیا گیا ہے، فنانس بل میں گندم کے چوکر کی سیل پر 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ۔