کھیل
پنجاب کابینہ نے سپورٹس پالیسی کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور کابینہ ارکان نے اسپورٹس پالیسی کی توثیق کرتے ہوئے متفقہ طور پر اس کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ نے اسپورٹس پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کھیلوں کی سرگرمیوں سےمتعلق نئی پالیسی کے اہم نکات پر کابینہ کو بریف کیا۔
اجلاس میں پنجاب کابینہ کاکہنا تھا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔
پنجاب کابینہ کامزید کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے حکومت اور اتحادی مل کر بجٹ پاس کروائیں گے۔