بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

معروف قوال محمود صابری بھی انتقال کر گئے

محمود صابری کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی اور ان کی تدفین کراچی کے علاقے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی

پاکستان کے معروف قوال غلام فرید صابری اور مقبول صابری کے چھوٹے بھائی محمود صابری کراچی میں انتقال کرگئے۔

مرحوم امجد صابری کے چچا محمود صابری کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی اور ان کی تدفین کراچی کے علاقے پاپوش نگر قبرستان میں کی گئی ہے۔

محمود صابری کو عالمی سطح پر شہرت حاصل تھی، ان کے کلام ناصرف پاکستان بلکہ یورپی ممالک اور جرمنی میں بھی بےحد مقبول ہوئے۔

واضح رہے کہ مایہ ناز قوال امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس گزر گئے۔ 22 جون 2016ء کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دہشت گردوں نے انہیں فائرنگ کر کے جاں بحق کردیا تھا۔

اشتہار
Back to top button