کھیل
ایران کی خاتون تائیکوانڈو کھلاڑی ناہید نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
ایران کی تائیکواندو کھلاڑی ناہید کیانی ، ٹوکیو اولمپک کے لئےکوالی فائی کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ایران کی مارشل آرٹسٹ ناہید کیانی نے ہفتے کو ہونے والے کوالیفائینگ مقابلوں میں اردن کی کھلاڑی کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپک میں اپنی شرکت کو یقینی بنالیا۔
ناہید کیانی نے اپنے ایونٹ میں، اردن کی سلور میڈلسٹ کھلاڑی ناتالی حمیدی پر واضح برتری حاصل کی۔ انہوں نے اس سے پہلے، تھائی لینڈ کی گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی فاناپا کو بھی ایک دلچسپ مقابلے میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائنگ مقابلے ہفتے کے روز اردن کے دارالحکومت امان میں منعقد ہوئے۔
قبل ازیں مردوں کے مقابلوں میں ایران کے میر ہاشم حسینی اور آرمین ہادی پور نے اپنے حریفوں کو شسکت دے کر ٹوکیو اولمپک میں اپنی شرکت کی راہ ہموار کی تھی۔